اردو

urdu

By

Published : Mar 22, 2021, 9:19 PM IST

ETV Bharat / state

میرٹھ: ٹیچر الجیبل ٹیسٹ بک سمیت چار کتابوں کا اجراء

میرٹھ کی چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں مختلف مصنفین کی کتابوں کا اجراء عمل میں آیا۔

کتابوں کا اجراء
کتابوں کا اجراء

ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں فروغ اردو کے تحت تیار کی گئی کتاب 'ٹیچر الجیبل ٹیسٹ بک' کے علاوہ تین اور کتابوں کا اجرا عمل آیا۔

کتابوں کا اجراء

اس موقع پر متعدد ادبی شخصیات نے شرکت کی اور کہا کہ 'کتابیں ادب کو زندہ رکھتی ہیں اور تحقیق میں طلباء کے لیے اُن کی ریسرچ کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

اس موقع پر ماہرین کا کہنا تھا کہ 'کتابیں ادب اور زبان کو زندہ رکھتی ہیں۔ خاص طور پر ریسرچ کے طلباء کے لیے یہ کتابیں کافی معاون ثابت ہوتی ہیں۔

فروغ اردو کے تحت ٹیچر الیجیبل ٹیسٹ کو ذہن میں رکھ کر تیار کی گئی کتاب کا مقصد بھی یہی ہے کہ اردو زبان کو زندہ رکھنے کے ساتھ طلباء اس سے استفادہ کریں گے۔

میرٹھ میں منعقد رسم اجرا کا مقصد جہاں ان کتابوں کے مصنفین کو ادبی شخصیات سے روشناس کرانا ہے وہیں یہ کتابیں آنے والی نسلوں کے لیے ان کی تحقیق میں مدد گار ثابت ہوں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details