اردو

urdu

ETV Bharat / state

Manoj Bakshi فلموں کو تفریح کے لئے دیکھیں: بالی ووڈ اداکار منوج بخشی

مرادآباد کے دورے پر پہنچنے بجرنگی بھائی جان فلم پاکستانی پولیس آفیسر کے رول سے بالی ووڈ میں اپنی شناخت بنانے والے اداکار منوج بخشی نے کہاکہ فلموں کو تفریح کے لئے دیکھیں،اوپروالے نے ایک زندگی دی ہے جیسے خوشی خوشی گزارنے کی کوشش کرنی چاہئے۔

فلموں کو تفریح کے لئے دیکھیں:بالی ووڈ اداکار منوج بخشی
فلموں کو تفریح کے لئے دیکھیں:بالی ووڈ اداکار منوج بخشی

By

Published : Jun 2, 2023, 5:06 PM IST

فلموں کو تفریح کے لئے دیکھیں:بالی ووڈ اداکار منوج بخشی

مرادآباد:بالی ووڈ کے اداکار منوج بخشی اتر پردیش کے مرادآباد کے دورے پر آئے ہیں۔منوج بخشی بجرنگی بھائی جان جیسی کئی سپر ہٹ فلموں میں کام کر چکے ہیں۔اداکار منوج بخشی نے ای ٹی وی بھارت اردو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک البم گانے کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔اس سلسلے میں اتراکھنڈ کے رانی کھیت کا بھی دورہ کرنا ہے۔ اداکار منوج بخشی نے ای ٹی وی بھارت اردو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کئی بالی ووڈ فلموںمیں کام کیا ہے لیکن بجرنگی بھائی جان جیسی سپرہٹ فلم نے مجھے دنیا میں ایک الگ اور منفرد شناخت دلائی۔اس فم میں تمام لوگوں نے اپنی اپنی طرف سے بہترین کام کرنے کی کوشش کی اور اس میں انہیں کامیابی بھی ملی۔

اس سوال کے جواب میں کہ آج کے نوجوانوں کو فلمی دنیا میں آنے کے لیے کس قسم کی تیاری کرنی چاہیے، منوج بخشی نے کہا کہ اگر کوئی امیر ہے تو وہ براہ راست فلمی دنیا میں آسکتا ہے، اس کے ساتھ وہ اس میں اپنی صلاحیتوں کا بھی بھر استعمال کر سکتا ہے۔ آپ کے پاس کچھ ہنر ہونا چاہیے اور آپ کو زبان اچھی طرح جاننی چاہیے۔ پٹھان فلم کی ریلیز سے قبل پورے ملک میں اس کی مخالفت ہوئی، اس سوال کا جواب دیتے ہوئے منوج بخشی نے کہا کہ کسی بھی فلم کی مخالفت کرنے سے عوام میں اس کی مقبولیت بڑھ جاتی ہے، ایسا ہی پٹھان فلم کے ساتھ ہوا، لوگوں نے پٹھان فلم کی مخالفت کی۔ فلم سپر ہٹ ہو گئی، لوگ اس فلم کو دیکھنا چاہتے ہیں جس کی مخالفت ہو رہی ہے، وہ یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں آخر اس میں ایسا کیا ہے جس کی مخالفت ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Naseeruddin Shah on new Parliament نئی پارلیمنٹ عمارت پر نصیرالدین شاہ کا ردعمل، 'سپریم لیڈر اپنے لیے یادگار بنانا چاہتے ہیں'

انہوں نے کہاکہ اس لیے ہمیں کسی فلم کی مخالفت نہیں کرنی چاہیے، ہمیں فلم کو تفریح ​​کے نقطہ نظر سے دیکھنا چاہیے نہ کہ کسی مذہب اور ذات کی بنیاد پر۔فلم فلم ہوتی ہے۔اسے مسئلہ نا بنائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details