ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ملاح سماج کے رہنما سنبھو سہانی نے بتایا کہ گزشتہ ایک ماہ سے ملاح سماج کو شدید پریشانیوں کا سامنا ہے۔ ایسے میں نہ حکومت ملاحوں کی کوئی امداد کررہی ہے اور نہ ہی ضلع انتظامیہ کی جانب سے کوئی امداد پہنچی ہے۔
سنبھو نے بتایا کہ بنارس کے اسی گھاٹ سے راج گھاٹ تک لاکھوں کی تعداد میں ملاح اپنی کشتیاں چلا کر ضرورت پوری کرتے ہیں، لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے بنارس میں سیاحوں کی آمد ختم ہوگئی ہے۔
گھاٹ پر مقامی لوگوں کو بھی آنے کی اجازت نہیں ہے۔ اسی وجہ سے اب ملاحوں کا کاروبار پوری طریقے سے بند ہو چکا ہے۔ ایسے میں نہ ہی سماجی و فلاحی تنظیم ان کی مدد کر رہی ہے اور نہ ہی سیاسی جماعتیں اس جانب متوجہ ہو رہی ہیں، جس کی وجہ سے بیشتر غریب ملاح فاقہ کشی کے دہانے پر ہیں۔