اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفر نگر: خون عطیہ کیمپ کا انعقاد

مظفرنگر گرین چیمبر سینئر ونگز میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں درجنوں سے زائد ڈونرز نے خون کا عطیہ کیا۔

خون عطیہ کیمپ کا انعقاد
خون عطیہ کیمپ کا انعقاد

By

Published : Feb 16, 2020, 11:42 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 2:06 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں گرین چیمبر پبلک اسکول سینئر ونگز کے ساتھ بھارت وکاس پریشد سمریدھی، اودے ویلفیئر سوسائٹی، وندے ماترم دی ٹرسٹ اور گرین چیمبر پبلک اسکول کے سینئر ونگز کے تعاون سے کوکرا منڈی میں آج ایک وسیع خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

دیکھیں ویڈیو

جس کا آغاز ایس پی ٹریفک بی بی چورسیا نے فیتے کاٹ کر کیا تھا۔ اس خون عطیہ کیمپ کے دوران، درجنوں سماجی و تنظیم کے لوگوں نے اپنا خون عطیہ کیا۔

اس دوران ایس پی ٹریفک بی بی چورسیا نے کہا کہ اگر دنیا میں کوئی سب سے بڑا چندہ ہوتا ہے تو وہ خون کا عطیہ ہوتا ہے،ہمیں اپنی زندگی میں خون کا عطیہ کرنا چاہئے، بہت سارے سڑک حادثات ہوتے ہیں یا کسی مریض کو خون کی ضرورت ہوتی ہے تو وہ اسپتال سے آرام سے خون لے سکتے ہیں۔

خون کا عطیہ کرنے سے کسی کے پاس کچھ نہیں جاتا، لیکن ان کا خون کسی کی جان بچاتا ہے۔ ہمیں جب بھی اپنی زندگی کے اندر موقع ملے ہمیں خون کا عطیہ کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔

کیمپ کے دوران سماجی کارکن نیدھیش راج گرگ نے کہا کہ آج ایک خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے، جس میں بہت سی سماجی تنظیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ آج یہاں ہمارا حدف 150 یونٹ تک ہے۔ یہاں خون کے عطیہ دہندگان کو خون دینے کے بعد ہم انہیں ایک سرٹیفکیٹ دے رہے ہیں، جیسےکہ وہ جب بھی ضرورت ہو اس سرٹیفکیٹ کو دکھا کر ایس ڈی میڈیکل میں خون لے سکتے ہیں۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 2:06 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details