ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں عالمی بلڈ ڈونر ڈے کے موقع پر مظفر نگر کے ضلع ہسپتال میں مختلف تنظیموں اور عوام نے خون کا عطیہ کیا۔
مظفر نگر: عالمی بلڈ ڈونر ڈے کے موقع پر خون کا عطیہ وہیں مظفرنگر کے ضلع ہسپتال میں آج عالمی بلڈ ڈونر ڈے کے موقع پر ایک بلڈ ڈونیٹ کیمپ کا افتتاح مظفرنگر اے ڈی ایم آلوک کمار کے ذریعے کیا گیا۔ اس بلڈ ڈونیشن کیمپ میں مختلف تنظیموں کے ذریعے اور عام لوگوں کے ذریعے خون کا عطیہ کیا گیا۔
مظفر نگر: عالمی بلڈ ڈونر ڈے کے موقع پر خون کا عطیہ اس سے متعلق مزید معلومات دیتے ہوئے اے ڈی ایم مظفر نگر نے بتایا کہ 'آج عالمی بلڈ ڈونر ڈے کے موقع پر ضلع ہسپتال میں ایک کیمپ کا افتتاح میرے اور ضلع ہسپتال کے عہدے داروں کے ذریعے کیا گیا، جس میں مختلف تنظیموں کے ذریعے بڑھ چڑھ کر خون کا عطیہ کیا گیا۔'
انہوں نے کہا کہ خون کا عطیہ دینا ایک عظیم عطیہ ہے۔ اس کام میں لوگوں کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔