اردو

urdu

ETV Bharat / state

یوگی کے خلاف بیان پر بی جے پی کارکنان میں ناراضگی

شوشل میڈیا پر وزیر اعلیٰ اتر پردیش یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف نازیبا بیان بازی کرنے پر بی جے پی کارکنان اور ہندو یوا واہنی کے کارکنان میں زبردست ناراضگی ہے۔

BJP workers
بی جے پی کارکنان

By

Published : Dec 18, 2020, 8:52 PM IST

کارکنان نے ایس ایس پی سہارنپور سے ملاقات کرکے واہٹس ایپ پر وزیر اعلیٰ کے خلاف نازیبا بیان بازی کرنے والے محمد کمال خان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے مذکورہ شخص کے خلاف مقدمہ قائم کرکے آگے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

بی جے پی کارکنان

تفصیل کے مطابق آنے والے 23 دسمبر کو وزیر اعلیٰ اتر پردیش یوگی آدتیہ ناتھ کا سہارنپور میں ممکنہ دورہ ہے۔ وزیر اعلیٰ کے اوپر شوشل میڈیا پر نازیبا بیان بازی کی جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ کے اوپر شوشل میڈیا میں نازیبا بیان بازی کے بعد ضلع سہارنپور کے بی جے پی کارکنان اور ہندو یوا واہنی کے کارکنان نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایس پی ڈاکٹر ایس چننپا سے ملاقات کی اور وزیر اعلیٰ کے خلاف نازیبا بیان بازی کرنے والے شخص کے خلاف سخت کارروائی کامطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: خصوصی رپورٹ: 500 سالہ وراثت کا امین عزیز احمد کوزگر

واہٹس ایپ گروپ پر وزیر اعلیٰ پر نازیبا بیان بازی کرنے والا شخص تھانہ منڈی علاقے کا رہنے والا بتایا جا رہا ہے۔ اس سلسلہ میں بی جے پی کے سابق اسمبلی رکن راجیو گمبر نے بتایا کہ گذشتہ ایک ہفتے سے ایک پوسٹ شوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک شخص جس کا نام محمد کمال خان ہے، اس کے ذریعہ یوگی آدتیہ ناتھ پر نازیبا بیان بازی کی گئی ہے جسے کسی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اسی مسئلہ کو لیکر آج کارکنان نے ایس ایس پی سہارنپور ڈاکٹر ایس چننپا سے ملاقات کی اور اس شخص کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details