ریاست اتردیش کے ضلع رائے بریلی میں منگل کو بی جے پی کے ضلع صدر نے ضلع کانگریس کمیٹی پر خراب کوالٹی کا امدادی سامان تقسیم کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ گفتگو کے دوران رائے بریلی کے بی جے پی ضلع صدر رام دیو نے دعوی کیا ہے کہ 'بی جے پی لاک ڈاؤن کے پہلے مرحلے سے ہی عوام میں مسلسل اناج تقسیم کر رہی ہے لیکن انہوں نے کانگریسیوں کو کہیں بھی اس کام میں مصروف نہیں دیکھا۔'
تاہم انہوں نے کانگریس پر سنسنی خیز الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ 'ضلع کے لال گنج قصبے میں کانگریس کے اراکین کے ذریعہ تقسیم کیا جارہا امدادی سامان انتہائی خراب معیار کا ہے۔ گاؤں والوں نے اس کی شکایت کی ہے۔