اردو

urdu

ETV Bharat / state

Akhilesh Yadav On BJP سرمایہ کاری کے نام پر بی جے پی عوام کو گمراہ نہ کرے، اکھلیش - اترپردیش کی یوگی حکومت

اکھلیش یادو نے بدھ کو جاری بیان میں کہا کہ بی جے پی حکومت سرمایہ کاری کے نام پر ریاست کی عوام کو گمراہ نہ کرے اور ویسے بھی بی جے پی حکومت کا اس معاملے میں سابقہ ٹریک ریکارڈ اچھا نہیں رہا ہے۔Akhilesh Yadav Slams BJP

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Dec 21, 2022, 8:32 PM IST

لکھنؤ:اترپردیش کی یوگی حکومت پر سرمایہ کاری کے نام پر عوام کو گمراہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے سماج وادی پارٹی(ایس پی) پر اکھلیش یادو نے دعوی کیا کہ وزراء اور افسران کی غیر ملکی دورے کے دوران صرف دستاویزی ایم او یو ہی یکجا کئے جاسکے ہیں۔Akhilesh Yadav Slams BJP Over Investment

اکھلیش یادو نے بدھ کو جاری بیان میں کہا کہ بی جے پی حکومت سرمایہ کاری کے نام پر ریاست کی عوام کو گمراہ نہ کرے۔ پوری کابینہ اور اعلی افسر گذشتہ دنوں بیرون ممالک میں سرمایہ کاری کے لئے روڈ شو میں مصروف رہے ہیں لیکن اب تک صرف دستاویزی ایم او یو ہی جمع کئے جاسکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ویسے بھی بی جے پی حکومت کا اس معاملے میں سابقہ ٹریک ریکارڈ اچھا نہیں رہا ہے۔ گذشتہ پانچ سالوں میں سرمایہ کاری کے لئے کئی انوسٹ منٹ سمٹ ہوئے ہیں لیکن نتیجہ نامعلوم ہے۔ نہ کہیں انڈسٹریاں لگیں نہ نوجوانوں کو روزگار ملا۔ بی جے پی سبز باغ تو خوب دکھارہی ہے لیکن زمین پر کچھ نظر نہیں آرہا ہے۔ بی جے پی وعدہ تو خوب کرتی ہے لیکن نبھاتی نہیں ہے۔

سابق وزیر اعلی نے کہا کہ بی جے پی نے سال 2022 تک کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ کسانوں کی آمدنی ابھی تک دوگنی تو کیا ہوئی ان کی زندگی مزید دشوار ہوگئی۔ اور جب بی جے پی حکومت کی بدنامی ہونے لگی تو سکانوں کہ آمدنی دوگنی کرنے کے وعدے کو نبھانے کا ٹھیکہ فرانس کی ایک کمپنی سے قرار کرنے جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے اپنی ناکامی چھپانے کے لئے کسانوں کی آمدنی دونگی کروانے کے لئے کسان کنیکٹ پلیٹ فارم انوٹرا کے قیام کے لئے فرانس کی انوٹرا اے جی کے سی ای او پاس کل کوہنے کے ساتھ ایم او یو سائن کیا ہے۔ یہ کمپنی کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کے لئے اپنے پلیٹ فارم کا قیام ریاست میں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اترپردیش میں گذشتہ دنوں ہوئے انوسٹر سمٹ کے بارے میں بی جے پی حکومت سے قرطاس ابیض شائع کئے جانے کا مطالبہ لگا تار ہورہا تھا۔ بی جے پی حکومت کو یہ تو بتانا ہی چاہئے کہ گذشتہ انوسٹر سمٹ میں اترپردیش میں کتنی سرمایہ کاری آئی اور کتنوں کو روزگار ملا۔ایس پی لیڈر نے آگے دعوی کیا کہ سچ تو یہ ہے کہ بی جے پی حکومت میں ابھی تک کچھ بھی کام نہیں ہوا ہے اور نہ ہی زمین پر کوئی انڈسٹری لگائی گئی ہے۔ سماجو ادی پارٹی کا مطالبہ ہے کہ سرمایہ کاری کی رپورٹ آئندہ اسمبلی سیشن کے موقع پر ایوان میں حکومت کی جانب سے پیش کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: Akhilesh Yadav On Inflation بی جے پی اقتدار میں مہنگائی شباب پر، غریب مشکل میں، اکھلیش

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details