کانگریس کی جنرل سکریٹری نے کہا کہ 'بی جے پی کی ترجیح صرف اپنی پبلسٹی کی ہے جبکہ دوسری جانب کسان، نوجوان اور غریب ہر قسم کی پریشانیوں سے دو چار ہے لیکن بی جے پی کو اس کی کوئی فکر نہیں ہے۔'
مہاراج گنج میں صحافت سے سیاسی میدان میں قدم رکھنے والی کانگریس امیدوار سپریا سرینیٹ کی حمایت میں منعقد انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے 'پرینکا نے الزام لگایا کہ مود ی نے کسانوں کے انشورنس پریمیم کے نام پر 10 ہزار کروڑ روپے سرمایہ کاروں کے جیب میں ڈالا ہے۔
نوٹ بندی اور جی ایس ٹی نے ملک کی معیشت کو کمزور کیا ہے جبکہ منریگا جس نے یو پی اے میعاد کار میں کسانوں کی مدد کی تھی اسے بھی کمزور کیا گیا ہے۔'
پرینکا نے دعوی کیا کہ 'بی جے پی کا واحد مقصد اقتدار حاصل کرنا ہے اور اس کے لیے وہ سب کچھ کرنے کو تیار ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'ملک کا مستقبل صرف کانگریس کے ہاتھوں میں محفوظ ہے اور عوام کانگریسی امیدوار کے حق میں ووٹ دیں گے۔کانگریس نے عوام سے کبھی جھوٹے وعدے نہیں کیے ہیں اور اس نے ہمیشہ زمینی سطح پر کام کیا ہے۔'