اردو

urdu

ETV Bharat / state

Aziz Qureshi In Agra: 'جمہوریت کو بچانے کیلئے بی جے پی کو شکست دینا ضروری' - عزیز قریشی کا یوگی حکومت پر تنقید

یوپی اور اتراکھنڈ کے سابق گورنر عزیز قریشی نے آگرہ میں تمام جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ یوپی اسمبلی الیکشن 2022 UP Assembly Election میں بی جے پی کو شکست دینے اور ملک کو بچانے کے لیے متحد ہوجائیں۔

Aziz Qureshi In Agra
Aziz Qureshi In Agra

By

Published : Nov 27, 2021, 2:42 PM IST

اتر پردیش اور اتراکھنڈ کے سابق گورنر عزیز قریشی جمعہ کی شام آگرہ Aziz Qureshi In Agra پہنچئے۔ کانگریس رہنما نذیر احمد کی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق گورنر عزیز قریشی نے مودی اور یوگی حکومت پر سخت تنقید کی۔

عزیز قریشی نے کہا کہ 'اگر اتر پردیش میں بی جے پی کی حکومت Yogi government کو ہٹانا ہے تو تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہونا پڑے گا۔ بی جے پی کو شکست تبھی ملے گی جب تمام پارٹیاں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہوں گی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی کو بی جے پی کا ایجنٹ بتایا۔'

Aziz Qureshi In Agra

سابق گورنر عزیز قریشی نے کہا کہ 'میں ایک نئے مشن پر نکلا ہوں۔ میں ان تمام سیاسی جماعتوں سے درخواست کر رہا ہوں جو سیکولر ہیں۔ سب کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا چاہیے۔ اپنے چھوٹے موٹے مفادات کو چھوڑ کر ایک دوسرے کے ساتھ سمجھوتہ اور اتحاد کریں۔'

انہوں نے کہا کہ 'بی جے پی نے اس ملک کو برباد کر دیا ہے۔ اگر ملک، جمہوریت، سیکولرازم، گنگا جمنی تہذیب کو بچانا ہے تو سب کو ایک پلیٹ فارم پر آنا ہوگا۔'

سابق گورنر عزیز قریشی نے کہا کہ 'میں ایک ماہ سے یوپی کے دورے پر ہوں۔ مجھے اچھا رسپانس مل رہا ہے۔ یہ مسلمانوں کے وجود کو ختم کرنے والی حکومت ہے۔ بی جے پی کے حکومت میں مسلمانوں پر مسلسل ظلم ہوتے رہے ہیں۔ بی جے پی آگرہ کا ماحول خراب کرنا چاہتی ہے۔ اگر بی جے پی ہے تو ہندو مسلم اتحاد نہیں ہو سکتا۔'

یہ بھی پڑھیں: Aziz Qureshi: 'اویسی کی پارٹی، بی جے پی کی بی ٹیم ہے'

ساتھ ہی عزیز قریشی نے آگرہ کے لوگوں سے آنے والے انتخابات میں اکھلیش یادو کا ساتھ دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ 'یہ واحد جماعت ہے جو مسلمانوں اور ہندوؤں کو ایک آنکھ سے دیکھتی ہے۔ سماج وادی پارٹی Samajwadi Party واحد پارٹی ہے جس نے بی جے پی کو سخت مقابلہ دیا ہے۔ مسلم سماجی کارکن اسمبلی انتخابات میں یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔ سابق گورنر عزیز قریشی نے کہا کہ اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اویسی بی جے پی کے ایجنٹ ہیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details