اردو

urdu

ETV Bharat / state

Varun Gandhi On Agnipath Scheme : 'حکومت بتائے کہ ایک کروڑ اسامیاں خالی کیوں ہیں'

بریلی ڈویژن کے ضلع پیلی بھیٹ کے رکن پارلیمان ورون گاندھی اگنی پتھ اسکیم سے متعلق حکومت پر مسلسل تنقید کررہے ہیں۔ ورون گاندھی نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ کبھی مقدمے تو کبھی این او سی نہ دینے کی دھمکی دے کر ہم ہی رابطے کے راستے بند کر رہے ہیں۔ جب کہ کسی بھی نئی اسکیم کو نافذ کرنے سے پہلے لاکھوں اسامیوں کو پُر کرنے کا بلیو پرنٹ طلبا کو شیئر کریں۔ یہی وقت کا سب سے بڑا تقاضہ ہے۔ BJP MP Varun Gandhi Opposed Agnipath Scheme Criticizing the Center Through Tweets

ورون گاندھی
ورون گاندھی

By

Published : Jun 22, 2022, 10:20 PM IST

بریلی:ورون گاندھی نے کہا کہ حکومت بتائے کہ ایک کروڑ عہدے اور جگہیں کیوں خالی ہیں۔ اسامیوں کو سبکدوش فوجیوں سے پر کیوں نہیں کرتے۔ جب کہ ان کی تعداد اسامیوں کے مقابلے میں نہ کے برابر ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ ہو رہے نئے اعلانات حیران کن ہیں۔ چار سال خدمت انجام دینے والے اگنی ویروں کے لیے حکومت کی وزارتوں کی جانب سے اپنے محکموں میں ملازمت دینے کی بات روز کی جارہی ہے۔ ملازمت دینے کا مقابلہ چل رہا ہے۔ اب اس میں بڑے تاجر اور صنعتکار بھی شامل ہوگئے ہیں۔ سبھی نے اپنی کمپنیوں میں اگنی ویروں کو نوکری دینے کی بات کی ہے۔ حکومت اور تاجروں کی جانب سے کیے گئے وعدے خوش آئند ہیں۔

ملازمت کے اتنے زیادہ مواقع اور اگنی ویروں کی ضرورت جب ملک کے سرکاری اور غیر سرکاری شعبوں کو ہیں تو اب تک اگنی پتھ اسکیم کے خلاف نوجوانوں کی تحریک ختم ہو جانی چاہیے تھی۔ ورون گاندھی نے مزید کہا کہ جب اس سلسلے میں نوجوانوں سے بات کی گئی تو ریٹائرڈ فوجیوں کو نوکریاں نہ دینے کے مسئلے کو سامنے رکھتے ہوئے نوجوانوں نے بتایا کہ حکومت کی باتیں محض رسمی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:MP Varun Gandhi Attack Own Govt's Policies: رکن پارلیمان ورون گاندھی نے حکومت کی پالیسیوں پر حملہ کیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details