حالانکہ آیوش کے گولی لگنے کے معاملے میں پولیس نے نیا خلاصہ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق آیوش نے خود پر گولی چلوائی ہے۔ فائرنگ کرنے والا آیوش کا سالا بتایا جا رہا ہے۔ فی الحال ملزم سالے کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ گولی لگنے کے بعد آیوش کو ٹراما سینٹر میں داخل کرایا گیا تھا۔ فی الحال آیوش کو ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ اس واقعے کی اطلاع ملنے پر رکن پارلیمان کوشل کشور اور پولیس کے اعلیٰ افسران ٹراما سینٹر پہنچے تھے۔
لکھنؤ پولیس کمشنر ڈی کے ٹھاکر نے کہا کہ جس پستول سے گولی چلی تھی، اسے ہم نے برآمد کر لیا ہے۔ رکن پارلیمان کے بیٹے نے لو میرج کی تھی، اس کے بعد سے وہ اپنے والد سے الگ رہتا تھا، واقعے کو لے کر جانچ جاری ہے، ہم معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آخر اس نے اپنے سالے سے خود پر گولی کیوں چلوائی؟