اردو

urdu

ETV Bharat / state

Azadi Ka Amrit Mahotsav بی جے پی اقلیتی مورچہ کی جانب سے 75 کلو لڈو تقسیم کیا گیا - کنور باسط علی

اترپردیش بی جے اقلیتی مورچہ نے اسمبلی کے سامنے 75 کلو لڈو تقسیم کرکے آزادی کا امرت مہوتسو منایا۔ اس موقع پر اقلیتی مورچہ کے صدر کنور باسط علی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ غربا میں 75 کلو لڈو تقسیم کرکے آزادی کا جشن منایا گیا۔ BJP Minority Front Distributed 75 Kg Laddoos

بی جے پی اقلیتی مورچہ کی جانب سے 75 کلو لڈو تقسیم کیا گیا
بی جے پی اقلیتی مورچہ کی جانب سے 75 کلو لڈو تقسیم کیا گیا

By

Published : Aug 22, 2022, 4:26 PM IST

لکھنئو: اترپردیش بی جے پی اقلیتی مورچہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ریاست بھر کے مدارس میں بڑے ہی جوش و خروش کے ساتھ آزادی کا مہوتسو منایا گیا، ساتھ ہی ترنگا ریلیاں بھی نکالی گئی، جو لوگ مدارس پر آزادی کا جشن نہ منانے کا الزام عائد کررہے ہیں، ان کی جانچ کی جانی چاہیے۔ Azadi Ka Amrit Mahotsav

بی جے پی اقلیتی مورچہ کی جانب سے 75 کلو لڈو تقسیم کیا گیا

اترپردیش بی جے اقلیتی مورچہ نے اسمبلی کے سامنے 75 کلو لڈو تقسیم کرکے آزادی کا امرت مہوتسو منایا اس موقع پر اقلیتی مورچہ کے صدر کنور باسط علی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 75 کلو لڈو غربا میں تقسیم کرکے آزادی کا جشن منایا گیا۔ کنور باسط علی نے کہا کہ آزادی کے 75 برس مکمل ہونے پر ریاست کے سبھی اقلیتی اداروں میں جوش و خروش کے ساتھ جشن آزادی کا اہتمام کیا گیا ساتھ ہی ترنگا یاترا بھی نکالی گئی۔ BJP Minority Front Distributed 75 Kg Laddoos

انہوں نے بتایا کہ تمام مدارس میں جس جوش و خروش کے ساتھ ترنگا یاترا کا اہتمام کیا گیا ہے وہ قابل تعریف ہے جو لوگ مدارس پر یہ الزام عائد کرتے ہیں کہ جشن آزادی کے موقع پر مدارس بند کردیئے گئے تھے جشن آزادی نہیں منائی گئی ان کی جانچ ہونی چاہیے کہیں غیر ملکی طاقت مدارس کو بد نام کرنے کی کوشش تو نہیں کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Abusive Woman in Police Custody اب نوئیڈا کی گالی باز خاتون پولیس حراست میں

ABOUT THE AUTHOR

...view details