اردو

urdu

ETV Bharat / state

BJP Leaders on Modi Govt. Performance: بارہ بنکی میں بی جے پی رہنماؤں نے مودی حکومت کے آٹھ سال کی کارکردگی پیش کی - بی جے پی کے تمام عوامی نمائندوں کی موجودگی

بارہ بنکی کے شہر کے ضلع پنچایت کے آڈٹوریم میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اوپیندر سنگھ راوت نے کہا کہ ملک میں گزشتہ 8 برس میں سیوا، سشاسن اور غریب بہبودی سے بی جے پی حکومت کے تئیں اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کی مدت کار تاریخی اور سخت فیصلے لینے کے لئے یاد رکھی جائے گی۔ BJP Leaders on Modi Government Performance

بارہ بنکی میں بی جے پی رہنماوں نے مودی حکومت کے آٹھ سال کی کارکردگی پیش کی
بارہ بنکی میں بی جے پی رہنماوں نے مودی حکومت کے آٹھ سال کی کارکردگی پیش کی

By

Published : Jun 3, 2022, 10:32 AM IST

اتر پردیش کے بارہ بنکی میں جمعرات کو رپورٹ ٹو نیشن پروگرام کے تحت بی جے پی کے تمام عوامی نمائندوں کی موجودگی میں رکن پارلیمان اوپیندر سنگھ راوت نے مودی حکومت کی 8 برس کی کامیابیاں بتائیں۔اس موقع پر مودی حکومت کی اسکیمز کے10 مستفدین کو تہنیت پیش کی گئی۔ اس موقع پر رکن پارلیمان اوپیندر راوت نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی ملک کا وقار بڑھانے میں لگے ہوئے ہیں۔ BJP Leaders on Modi Government Performance

بارہ بنکی میں بی جے پی رہنماوں نے مودی حکومت کے آٹھ سال کی کارکردگی پیش کی

بارہ بنکی کے شہر کے ضلع پنچایت کے آڈٹوریم میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اوپیندر سنگھ راوت نے کہا کہ ملک میں گزشتہ 8 برس میں سیوا، سشاسن اور غریب بہبودی سے بی جے پی حکومت کے تئیں اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کی مدت کار تاریخی اور سخت فیصلے لینے کے لئے یاد رکھی جائے گی. انہوں نے کہا کہ مودی حکومت میں آخری پائیدان پر کھڑا شخص حکومت کی اسکیمز سے مستفید ہوکر خود مختاری اور خودداری سے زندگی بسر کر رہا ہے۔ انہوں نے گزشتہ 8 برس میں ضلع میں ہوئے کاموں کو بتایا۔انہوں نے ضلع میں سڑکوں کی تعمیر اور وزیراعظم رہائش اسکیم میں 60 ہزار مستفدین کو اپنی حکومت کی سب سے بڑی کامیابی بتائی اور کہا کہ ہماری حکومت 2022 تک سب کو مکان دینے کے لئے پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Telangana Formation Day: تلنگانہ یوم تاسیس کے موقع پر وزیراعظم کی عوام کو مبارکباد

ABOUT THE AUTHOR

...view details