لکھنؤ:اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو نے کہا کہ ریاست میں ہر طرف قتل، لوٹ، اغوا اور عصمت دری کے معاملات پیش آرہے ہیں اور خواتین کا سڑک پر نکلنا مشکل ہوگیا ہے۔ خود پولیس اہلکار کے کنبے بھی محفوظ نہیں ہیں۔ بی جے پی حکومت میں اترپردیش کی سرزمین خون سے لت پت ہوچکی ہے۔ بی جے پی اقتدار میں کاروباری سب سے زیادہ غیر محفوظ ہیں۔ Akhliesh Yadav on BJP Leaders
رام نگر اجودھیا میں 8مہینوں میں 155 خواتین کا اغوا Women kidnapped in Ranmagar ہوا ہے۔ اس میں 81کے ساتھ عصمت دری کی وارداتیں درج کی گئی ہیں۔ ہر مہینے میں ایک قتل کا ریکارڈ بنا ہے۔ خواتین کیسے محفوظ رہ سکتی ہیں جب اقتدار کے نشے میں چور بی جے پی کے ہی افراد کھلے عام چھیڑ چھاڑ کرتے ملتے ہیں۔ باغپت میں بی جے پی لیڈر نے خاتون میڈیکل افسر سے چھیڑ چھاڑ کیا۔ پولیس خاموش تماشائی بنی رہی کیونکہ معاملہ حکمراں جماعت کا تھا۔