اردو

urdu

ETV Bharat / state

BJP Leader Vineet Agarwal Sharda بی جے پی کے سینئر رہنما کا متنازعہ بیان

دہلی میں شردھا قتل کیس معاملے کو لیکر میرٹھ میں بی جے پی کے سینئر رہنما ونیت اگروال شاردا نے ایک خاص طبقے کو نشانہ بنایا۔BJP Leader Vineet Agarwal Sharda

بی جے پی کے سینئر رہنما کا متنازع بیان, داڑھی رکھنے والوں سے رہے ہوشیار
بی جے پی کے سینئر رہنما کا متنازع بیان, داڑھی رکھنے والوں سے رہے ہوشیار

By

Published : Nov 21, 2022, 4:27 PM IST

میرٹھ: اترپر دیش کے میرٹھ ضلع میں بی جے پی کے سینئر رہنما اور یاپار پرکو سٹھ کے ریاستی کنوینر ونیت اگروال شاردا نے دہلی میں شردھا قتل کیس کو لے کر متنازع بیان دیا ہے۔ متنازع بیان بازی کو لے کر اپوزیشن جماعتوں نے بی جے پی پر کڑی تنقید کی ہے۔BJP Leader Vineet Agarwal Sharda Make Controversial Statement Regarding Particular Community

بی جے پی کے سینئر رہنما کا متنازع بیان, داڑھی رکھنے والوں سے رہے ہوشیار

تقریب میں شرکت کیلئے پہنچے ونیت اگروال شاردا نے ایک خاص طبقے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ آفتاب جیسے نوجوان جن کی زبان میں داڑھی ہے ان کو ذبح کرنے سے گریز نہ کریں۔ اپنے پیٹ میں داڑھی رکھنے والوں سے ہوشیار رہیں۔ کیونکہ دہلی میں شردھا کا قتل ایک بیٹی کی توہین نہیں ہے، یہ مادر ہند کی توہین ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Naresh Tikait on Azam Khan ووٹر لسٹ سے اعظم خان کا نام ہٹائے جانے کی مذمت

انہوں نے کہا کہ آفتاب شردھا کو مارتا اور ٹکڑے ٹکٹرے کرکے فریج میں رکھتا تھا۔ آفتاب جیسے لوگوں کے پیٹ میں داڑھی ہے۔ ونیت شاردا نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آفتاب کو سرعام پھانسی دی جانی چاہیے۔BJP Leader Vineet Agarwal Sharda Make Controversial Statement Regarding Particular Community

ABOUT THE AUTHOR

...view details