ریاست اتر پردیش کے ضلع علیگڑھ کے علاقے رام گھاٹ روڈ پر سرکٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہنواز حسین نے کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ زمین کے تنازع پر اپنی سیاسی زمین کھو جانے والے لوگ سیاسی زمین قبائلی علاقوں میں تلاش کر رہے ہیں۔
سونبھدر قتل پر شاہنواز حسین نے کہا 'معاوضے کی رقم کو بڑھا دیا گیا ہے اور اتنا معاوضہ آج تک کسی حکومت میں نہیں ملا جتنا یوگی جی نے دیا ہے۔'
انہوں نے اعظم خان کے بارے میں کہا کے وہ جان بوجھ کر غلط بیان دیتے ہیں، جب زمین مافیا کا الزام عائد کیا گیا تو اس الزام کے تحت انہوں نے کہا کہ ہمارے باپ دادا نے غلطی کی ہے جس کی سزا دی جا رہی ہے۔
شاہنواز حسین اعظم خان کو لگتا ہوگا کہ ان کے باپ داداؤں نے آزادی کے وقت غلطی کی کہ وہ پاکستان نہیں گئے جس کی سزا ان کو آج بھارت میں مل رہی ہے۔
شاہنواز حسین نے کہا کہ میں اپنے باپ دادا پر فخر کروں گا جس نے فیصلہ کیا کہ یہ زمین ہی ہماری ماں ہیں۔