ایس پی سربراہ نے جمعرات کےروز جاری اپنے بیان میں کہا کہ بی جے پی اقتدار میں کسان بدحال ہیں۔اس کی آواز گاڑیوں سے کچلی جارہی ہے۔ کسانوں سے بی جے پی حکومت نے جو وعدے کئے تھے سب جھوٹے ثابت ہوئے۔باوجود اس کے بی جے پی بڑے بڑے اشتہارات کی ہورڈنگس سے عوام کو گمراہ کرنے میں مشغول ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا بحران میں ریاست کو خوفناک بحران سے گزرنا پڑا، اموات کا سلسلہ نہیں رک رہا تھا۔لاشیں بھی ٹوکن سے جلانے کو لوگ مجبور تھے۔اسپتالوں میں دواؤں کی کمی سے مریض تڑپ رہے تھے۔آکسیجن کے لئے چاروں طرف ہنگامہ تھا۔انہوں نے دعوی کیا کہ اس کے لئے دکھ کا اظہار کرنے کے بجائے بی جے پی قیادت نے گھنٹی، تالی بجا کر خوشیاں منانے میں لگی رہی۔ کورونا اموات کا اتسو منا کر بی جے پی نے عوام کے زخموں پر کیا خوب مرہم لگایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اترپردیش: کانگریس کا لڑکیوں کو اسمارٹ فون اورالیکٹرک اسکوٹی دینے کا اعلان