سمیتی یونین منڈل کے صدر پربھاکر سنگھ نے میڈیا سے بات چیت میں بتایا کہ بی جے پی حکومت محکمہ بجلی کو پرائیویٹ کرنا چاہتی ہے، اس میٹنگ کے ذریعہ بجلی کو پرائیویٹ کرنے پر سبھی محکمہ بجلی کے ملازموں نے اس کی مخالفت کی ہے۔
'بی جے پی حکومت محکمہ بجلی کو پرائیویٹ کرنا چاہتی ہے' - سمیتی یونین منڈل
ریاست اتر پردیش کے شہر مرادآباد میں بجلی منڈل دفتر پر سبھی بجلی ملازموں نے 'ودھت کرم چاری سنیکت سنگھرش سمیتی' کے تحت محکمہ بجلی کے ملازموں نے اپنی مانگوں کو لیکر ایک میٹنگ کا انعقاد کیا۔
'بی جے پی حکومت محکمہ بجلی کو پرائیویٹ کرنا چاہتی ہے'
انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کو پرائیویٹ کیے جانے پر سیکڑوں بجلی ملازم بے روزگار ہو جائیں گے اور بجلی کے ریٹ اتر پردیش میں دس روپیہ پر یونٹ ہو سکتے ہیں۔ بی جے پی حکومت ساٹھ سال کی عمر کے ملازموں کو جبراً رٹائر کرنا چاہتی ہے۔