اردو

urdu

ETV Bharat / state

جس شراب سے لوگوں کی موت ہوئی، وہ حکومت کی نہیں تھی: گجراج رانا - گجراج رانا

بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع سہارن پور میں بی جے پی کے ضلعی صدر گجراج رانا نے زہریلی شراب پی کر مرنے والوں کو معاوضہ دیے جانے پر عجیب و غریب دلیل دی ہے۔

By

Published : Feb 13, 2019, 9:45 PM IST

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں زہریلی شراب پی کر 100 سے زائد لوگ ہلاک ہوگئے۔

گجراج رانا

ریاست کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مرنے والوں کےاہل خانہ کو معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

یوگی حکومت کے اس اعلان پر گجراج رانا نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا یہ زہرلی شراب حکومت کی طرف سے نہیں بنائی گئی تھی، اس لیے حکومت کو معاوضہ نہیں دینا چاہیے، کیوں کہ یہ گھروں میں بنائی گئی تھی، اور اس کے لیے حکومت ذمہ دار نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت جس شراب پر ٹیکس وصول کرتی ہے، اگر اس کو پینے سے کسی کی جان جائے تو حکومت معاوضہ دے سکتی ہے، گھروں میں بنائی گئی شراب پر معاوضہ دینا بالکل غلط ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details