لکھنؤ: اکھلیش یادو نے بدھ کو کہا کہ بی جے پی کے میعاد کار میں زرعی اخراجات میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے لیکن کسان کو ان کی فصلوں کی قیمت نہیں مل پارہی ہے۔
یادو نے یہاں جاری بیان میں کہا کہ بی جے پی کسانوں کو لگاتار دھوکہ دے رہی ہے۔ مرکز میں بی جے پی حکومت کے نو سال ہوگئے ہیں۔کسانوں کی آمدنی دوگنی نہیں ہوئی ہے۔ بی جے پی کسانوں سے جھوٹے وعدے کرتی ہے ۔ کسانوں کو گمراہ کرنے کے لئے نئے نئے پرگرام کا اعلان کرتی ہے۔ بی جے پی حکومت میں آلو کسان برباد ہوگیا۔ گنا کے اخراجات بڑھنے پر حکومت نے گنے کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا۔ گنا کسانوں کا چینی ملوں پر ابھی بھی ہزاروں کروڑ روپئے بقایہ ہیں۔ گنا کسان پریشان ہیں۔ اسی طرح سے ریاست میں کسانوں کے گیہوں کی خرید نہیں ہوپائی۔ سرکاری مراکز سناٹا پھیلا ہے۔