میرٹھ کے نائب شہر قاضی زین الراشدین نے کہا کہ 'گزشتہ پانچ برس کی بی جے پی حکومت میں فرقہ پرستی کو بڑھاوا ملا ہے۔ ایسے میں حکومت جس کی بھی تشکیل ہو ہمین توقع ہے کہ مسلمان برادری کے مسائل پر خصوصی توجہ دی جائے گی'۔
انہوں نے کہا کہ ' میرٹھ میں زیادہ تر مسلمان گوشت کے کاروبار سے وابستہ ہیں لیکن بی جے پی حکومت نے اسے بند کرا دیا جس سے بےروزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔ ایسے میں جو بھی حکومت آئے مسلمانوں کے کاروبار کو فروغ دے مسلمان اسی حکومت کے ساتھ ہوگا'۔