اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 5, 2023, 12:47 PM IST

ETV Bharat / state

Birjesh Singh وزیر برجیش سنگھ کا ضلع اسپتال کا معائنہ، عملہ کی کمی جلد پوری کی جائے گی

وزیر مملکت/ ضلع انچارج برجیش سنگھ نے نوئیڈا کے سیکٹر 39 میں واقع ضلع اسپتال کا معائنہ کیا۔ انچارج وزیر کے ساتھ ضلع مجسٹریٹ منیش ورما بھی موجود تھے۔ادویات کی تقسیم کے کاؤنٹر، آئی سی یو، ڈینگی وارڈ، جنرل وارڈ کا معائنہ کیا اور انچارج وزیر نے مریضوں کا حال دریافت کیا۔

وزیر برجیش سنگھ کاضلع اسپتال کا معائنہ ،عملہ کی کمی جلد پوری کی جائے گی
وزیر برجیش سنگھ کاضلع اسپتال کا معائنہ ،عملہ کی کمی جلد پوری کی جائے گی

وزیر برجیش سنگھ کاضلع اسپتال کا معائنہ ،عملہ کی کمی جلد پوری کی جائے گی

نوئیڈا:اتر پردیش کے پی ڈبلیو ڈی کے ضلع انچارج وزیر برجشن سنگھ نے کہا کہ کچھ مسائل ہیں، وہ جلد حل ہو جائیں گے، تاہم وہ صفائی سے کافی خوش نظر آئے۔عملے کی کمی پر انہوں نے کہا کہ اسپتال انتظامیہ سے جلد ہی رپورٹ تیار کرنے کو کہا، ڈپٹی سی ایم برجیش پاٹھک سے ملاقات کر کے زیادہ سے زیادہ عملہ دستیاب کرایا جائے گا۔

برجیش سنگھ گوتم بدھ نگر ضلع کے وزیر انچارج ہیں۔نوئیڈا کے سیکٹر 39 میں واقع فارمیسی کے علاوہ انہوں نے او پی ڈی اور آئی پی ڈی کا معائنہ کیا اور مریضوں اور ان کے رشتہ داروں سے بات کی۔انہوں نے دل کے مریضوں کے لیے اسپتال میں نصب ایکو اور ٹی ایم ٹی مشینوں کا بھی افتتاح کیا۔ سی ایم ایس ڈاکٹر رینو اگروال کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ چائلڈ پی جی آئی میں 600 روپے میں ایکو ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔ ٹی ایم ٹی ٹیسٹ کے بھی پیسے چارج کئے جاتے ہیں ،جبکہ نجی ہسپتال میں ایکو ٹیسٹ پر چھ ہزار روپے خرچ ہوتے ہیں۔

ہسپتال میں سستے نرخوں پر ٹیسٹنگ کی سہولیات شروع کرنے کے ساتھ ساتھ امراض قلب کے ماہرین کی بھرتی کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ معائنے کے دوران وزیر کو ہسپتال میں عملے کی کمی سے بھی آگاہ کیا گیا۔ہسپتال میں عملہ کی کمی کے باعث صحت کی خدمات متاثر ہیں۔ اس دوران انہوں نے مریضوں سے ہسپتال میں ڈاکٹر کے رویے کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں:Lok Adalat In Meerut میرٹھ میں 9 ستمبر کو لوک عدالت

بعد ازاں انچارج وزیر برجیش سنگھ اور ضلع مجسٹریٹ منیش کمار ورما نے مہم گاڑی اور نیوٹریشن ریلی کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ نعروں کے ذریعے عوام کو غذائی قلت کو دور کرنے اور عوام الناس کی غذائیت کے لیے صحیح طرز عمل اپنانے کا پیغام دیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details