اردو

urdu

ETV Bharat / state

بجنور: خواتین کے لیے ورکشاپ کا انعقاد - etv bharat

بجنور میں انتظامیہ کی جانب سے خواتین کی تندرستی کے تعلق سے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں کی صاف صفائی اور خواتین کے حیض کے دوران ہونے والی پریشانیوں کے تعلق سے جانکاری دی گئی۔

bijnor: workshop held to spread awareness about women health
بجنور: خواتین کے لیے ورکشاپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا

By

Published : Feb 28, 2020, 1:09 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 8:39 PM IST

اترپردیش کے بجنور ضلع کے تھانہ نجیب آباد کی تحصیل دفتر کے میدان میں انتطامیہ کی جانب سے خواتین کی تندرستی کے حوالے سے مختلف علاقوں میں ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

بجنور: خواتین کے لیے ورکشاپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا

انتظامیہ نے خواتین کو تندرستی کے بارے میں جانکاری دی۔ انہوں نے کہا جب خواتین تندرست رہیں گی تبھی بچوں کی بہتر نشونما بھی ممکن ہے۔

ماہرین نے کہا کہ خواتین کا سماج میں ایک اہم کردار ہے اور خواتین کا تندرست ہونا ایک بہتر معاشرے کے لیے لازمی ہے۔ اس دوران خواتین کو حیض کے دوران ہونے والی پریشانیوں کے تدراک کی جانکاری بھی دی گئی۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 8:39 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details