ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور کے تھانہ افضل گڑھ کے رام گنگا ندی کے کنارے بڑھا پور باڈر کے جنگلوں پر ہولی کے تہوار کے مدنظر پولیس انتظامیہ نے شراب مافیاؤں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔
بجنور: ہولی کے موقع پر غیر قانونی شراب ضبط جس کے تحت پولیس کے افسروں کی ایک ٹیم نے آج دن بھر جنگل میں چھاپے ماری کے دوران کثر تعداد میں غیرقانونی چل رہی کچی شراب کی بھٹیوں کی تلاش کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لکھنئو: متنازع ہورڈنگس کے خلاف کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم
پولیس نے تقریباً ڈھائی سو لیٹر کچی شراب و ایک ہزار لیٹر لاھن برآمد کیا ہے۔
جنگلوں میں بنی تمام بھٹیوں کو توڑا گیا۔ ساتھ ہی موقع سے آٹھ شراب مافیوں کو گرفتار کیا ہے، ان کے خلاف سنگین دفعات میں مقدمہ درج کر کے پولیس جیل بھیجنے کے قواعد میں لگ گئی ہے۔