لکھنؤ: اترپردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کی ریاستی اکائی کے صدر بنائے گئے بھوپیندر سنگھ چودھری نے منگل کو ریاستی حکومت کے وزارت کے عہدے سے استعفی دے دیا۔Bhupendra Singh Resign From His Post
بھوپیندر سنگھ نے منگل کو ریاستی بی جے پی دفتر میں وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، نائب وزیر اعلی کیشوپرساد موریہ اور برجیش پاٹھک سمیت پارٹی کے دیگر سینئر لیڈروں کی موجودگی میں ریاستی صدر کا چارج سنبھالا تھا۔ نئی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد بھوپیندر سنگھ نے یوگی کابینہ سے استعفی دے دیا۔ انہوں نے آج اس کی تصدیق کرتے ہوئے ٹوئٹ کر لکھا’ بی جے پی کے ریاستی صدر کی ذمہ داری کی ادائیگی کے لئے آج کابینہ سے استعفی دے دیا۔