اردو

urdu

ETV Bharat / state

پولیس کی بھیم آرمی کو وارننگ

پولیس سنٹرل زون کے ڈی ایس پی ہریش چندر نے بتایا کہ 'فی الحال پولیس کی طرف سے اجازت نہیں دی گئی ہے اور اگر پروگرام ہوتا ہے تو کارروائی بھی کی جائے گی۔'

بھیم آرمی: بغیر کسی اجازت کے پروگرام
بھیم آرمی: بغیر کسی اجازت کے پروگرام

By

Published : Mar 15, 2020, 3:28 PM IST

ریاست اتر پردیش کے نوئیڈا سیکٹر 70 بسائی گاؤں میں بھیم آرمی سیکڑوں کارکنان بغیر کسی اجازت کے پروگرام کر رہے۔

پولیس سنٹرل زون کے ڈی ایس پی ہریش چندر نے بتایا کہ 'فی الحال پولیس کی طرف سے اجازت نہیں دی گئی ہے اور اگر پروگرام ہوتا ہے تو کارروائی بھی کی جائے گی۔'

بھیم آرمی: بغیر کسی اجازت کے پروگرام

کورونا وائرس کی وجہ سے کسی بھی گروپ پروگرام پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ایسی صورتحال میں بھیم آرمی چیف چندر شیکھر اپنی نئی پارٹی کا اعلان کرنے کے لئے آج کانشی رام جینتی پہنچ رہے تھے لیکن بھیم آرمی نے کورونا وائرس کے پیش نظر جس جگہ کا انتخاب کیا تھا وہاں پولیس اور ضلع انتظامیہ نے روک لگا دی ہے اور وہاں پوسٹر بھی لگائے گئے ہیں۔

بھیم آرمی: بغیر کسی اجازت کے پروگرام

واضح رہے کہ نوئیڈا سیکٹر 71 کے قریب اشوکا وائٹ فارم پر بھیم آرمی پروگرام منعقد ہونے والا تھا۔ پروگرام کے دوران بھم آرمی چیف پارٹی کے نام، مینوفسٹو اور مزید منصوبوں کا اعلان کرنے والے تھے لیکن پولیس نے موقع پر تالہ لگا کر نوٹس دے دیا ہے۔

بھیم آرمی: بغیر کسی اجازت کے پروگرام

پروگرام میں شرکت کے لئے موقع پر کارکنان اور حمایتی آگرہ، ایٹا، علی گڑھ، ہریدوار سمیت متعدد ریاستوں سے پہنچ چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details