اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bharatiya Kisan Union Protest In Muzaffarnagar: مظفر نگر میں بھارتیہ کسان یونین کا زبردست احتجاجی مظاہرہ - راکیش ٹکیت احتجاج میں شامل

مظفر نگر میں بھارتیہ کسان یونین Bharatiya Kisan Union In Muzaffarnagar کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت Rakesh Tikait کی سربراہی میں بھارتیہ کسان یونین نے زبردست احتجاجی مظاہرہ Protest In Muzaffarnagar کیا۔

Bharatiya Kisan Union Protest In Muzaffarnagar: مظفر نگر میں بھارتیہ کسان یونین کا زبردست احتجاجی مظاہرہ
Bharatiya Kisan Union Protest In Muzaffarnagar: مظفر نگر میں بھارتیہ کسان یونین کا زبردست احتجاجی مظاہرہ

By

Published : Mar 29, 2022, 7:44 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت Spokesperson Of the Bharatiya Kisan Union Rakesh Tikait کی سربراہی میں بھارتیہ کسان یونین کے سینکڑوں کی تعداد میں کارکنان اور عہدے داروں نے پولیس انتظامیہ پر ہراساں کرنے کا الزام لگاتے ہوئے شہر کوتوالی میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ بھارتی کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت نے بتایا کہ ہمارے کارکنان اور عہدے داروں کو بے وجہ پریشان کیا جا رہا ہے۔

Bharatiya Kisan Union Protest In Muzaffarnagar: مظفر نگر میں بھارتیہ کسان یونین کا زبردست احتجاجی مظاہرہ

انہوں نے کہا کہ پولیس انتظامیہ کے اس رویے کے خلاف ہم احتجاجی مظاہرہ Protest Against Muzaffarnagar Administration کر رہے ہیں، جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے ہیں تب تک ہم اسی طرح سے احتجاجی مظاہرہ کرتے رہیں گے۔ دراصل گزشتہ رات مظفر مگر ضلع کے ایک ہوٹل منی ریسٹورنٹ میں کھانے کو لے کر ہوٹل مالکان اور کچھ لوگوں کے درمیان ہوئے تنازعہ میں ہوٹل کے مالک کو کچھ چوٹے آئی تھیں، ہوٹل مالک کے ذریعہ اس کی شکایت پولیس میں دی گئی تھی۔

Bharatiya Kisan Union Protest In Muzaffarnagar: مظفر نگر میں بھارتیہ کسان یونین کا زبردست احتجاجی مظاہرہ

وہیں ضلع ہسپتال میں میڈیکل کے دوران بھی دونوں طرف کے لوگوں میں ایک بار پھر کہا سنی ہوگئی، جس کی شکایت موجودہ ڈاکٹر کے ذریعے پولیس میں کی گئی۔ پولیس نے ہوٹل مالکان کی تحریر پر کچھ لوگوں کو گرفتار کیا، اس میں بھارتیہ کسان یونین اور بی جے پی کے کچھ کارکنان بھی شامل تھے۔ بھارتی کسان یونین کے کارکنان کی گرفتاری Bharatiya Kisan Union Workers کو لے کر بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت کی سربراہی میں مظفر نگر شہر کوتوالی میں دبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

Bharatiya Kisan Union Protest In Muzaffarnagar: مظفر نگر میں بھارتیہ کسان یونین کا زبردست احتجاجی مظاہرہ

واضح رہے کہ احتجاجی مظاہرے کو دیکھتے ہوئے مظفرنگر پولیس انتظامیہ Muzaffarnagar Police Administration پوری طرح سے مستفید نظر آیا۔ وہیں پولیس انتظامیہ اس معاملے پر کچھ بولنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ اس مظاہرے میں سماج وادی پارٹی اور راسٹریا لوک دل کے کارکنان اور عہدیدار بھی شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details