بھارتیہ کسان یونین ایراج نیتک نے کیا ضلع مجسٹریٹ افس پر مظاہرہ مظفر نگر:ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں بھارتیہ کسان یونین اراجنیتک کے سینکڑوں کارکنان اور عہدے داروں نے پربالیان گاؤں میں چل رہی زمینوں کی حد بندی معاملے کو لے کر احتجاج کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ مظفر نگر کے گاؤں پر بالیان میں گزشتہ 35 برسوں سے حد بندی کرنے والے افسران سے کسان پریشان ہیں۔ چک بندی کے نام پر کسانوں کو پریشان کیا جا رہا ہے ۔افسران من مانے طریقے سے کام کر رہے ہیں۔ ہم نے کئی مرتبہ ضلع انتظامیہ سے اس معاملے کو لے کر گوہار لگائی ہے پر کوئی نتیجہ نہیں نکلا انہی مطالبات کو لے کر آج ہم نے ضلع کلیکٹریٹ میں مظاہرہ کیا۔
کسان تنظیم کے عہدیداروں نے ضلع مجسٹریٹ سے ملاقات کی۔ ضلع مجسٹریٹ نے یقین دہائی کرائی کے ایک ہفتے کے اندر اس معاملے کا حل کر دیا جائے گا اور اس معاملے کے حل کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی اور اس سے متعلق افسران کو سخت ہدایتیں دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Fraud Gang Busted in Noida ادھار اور پین کارڈ بنانے والے گروہ کا پردہ فاش، بنکوں سے لون لینے کا بھی انکشاف
ان کا کہنا ہے کہ ہم کہنا چاہتے ہیں کہ اگر ہمارے مطالبات کو تسلیم نہیں کیا گیا تو ہم پورے گاؤں کے لوگوں اور ان کے جانوروں کے ساتھ ضلع کلیکٹریٹ میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کریں گے