ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ اسکیم کے تحت محکمہ خواتین بہبود کے ذریعہ آج گورنمنٹ گرلز کالج کے میدان میں بچوں نے ثقافتی پروگرام اور اسکولی طلباء اور خواتین اساتذہ نے رنگولی بنا کر لوگوں کو مائل کر دیا۔
بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کے تحت ثقافتی پروگرام - رکن پارلیمان اچھیور لال گور
بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ اسکیم کے تحت گورنمنٹ گرلز انٹر کالج کے میدان میں بچوں نے ثقافتی پروگرام اور طلباء و مدرسین کی جانب سے رنگولی کا پروگرام منعقد کیا گیا جس میں مختلف اسکولی طلبا اور مدرسین نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
اس پروگرام کے تحت مختلف بلاکس کے اسکولوں کے طلباء اور مدرسین نے مختلف پروگرام پیش کیے۔ واضح رہے کہ حکومت ہند کی جانب سے گرتے ہوئے خواتین کے تناسب کو فروغ دینے اور معاشرے میں خواتین کو ان کے حقوق سے آگاہ کرانے کے لیے مختلف پروگراموں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس پروگرام میں اناج اور سبزیوں سے بنا رنگولی خاص طور سے عوام کی توجہ کا مرکز رہا۔
اس موقع پر رکن پارلیمان اچھیور لال گور ،ضلع مجسٹریٹ کمار ،ضلع پولیس کپتان ڈاکٹر گورو گروور کے علاوہ ضلع کے تمام افسران، مدرسین و طلباء اور ان کے والدین موجود رہے۔