اردو

urdu

ETV Bharat / state

بیگم نور بانو پرینکا گاندھی کی مشیر منتخب - کانگریس کی قومی صدر سونیا گاندھی

کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے سابق ممبر پارلیمنٹ بیگم نوربانو کو کانگریس کے جنرل سکریٹری پریانکا گاندھی کا مشاورتی رکن بنانے کے بارے میں معلومات دی۔

بیگم نور بانو
بیگم نور بانو

By

Published : Sep 9, 2020, 9:42 AM IST

Updated : Sep 9, 2020, 11:43 AM IST

کانگریس پارٹی کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے رام پور کی سابق ممبر پارلیمان بیگم نور بانو کو پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کی مشیر مقرر کیا ہے۔

جس کے بعد پارٹی کارکنان اور عہدیداروں نے سونیا گاندھی کا شکریہ ادا کیا، ساتھ ہی بیگم نور بانو کو مبارکباد بھی پیش کی۔

کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے سابق ممبر پارلیمنٹ بیگم نوربانو کو کانگریس کے جنرل سکریٹری پریانکا گاندھی کا مشاورتی رکن بنانے کے بارے میں معلومات دیں۔

آپ کو بتادیں کہ دو روز قبل انہیں اتر پردیش میں الیکشن پروگرام عمل آوری کمیٹی کا ممبر بھی بنایا گیا تھا، سابق رکن اسمبلی بیگم نور بانو اس سے قبل بھی کانگریس ورکنگ کمیٹی کی ممبر تھیں۔ وہ رام پور سے دو بار لوک سبھا ممبر منتخب ہوئیں جبکہ ان کے شوہر مکی میاں پانچ بار رکن پارلیمان رہ چکے ہیں۔

Last Updated : Sep 9, 2020, 11:43 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details