اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیا فقیر بھیس بدلتے ہیں؟

ماہ رمضان المبارک میں فرزندان توحید اپنے مال کو اللہ کے راہ میں خرچ کرکے اللہ کا قرب حاصل کرنے کی جستجومیں رہتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ بیشتر مسلمان غریب، مسکین، لاچار اور مجبور افراد کی مالی مدد کرتے ہیں۔ بھارت میں رمضان المبارک میں بیشتر ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے بھیکاری مسلمانوں کابھیس اختیار کرکے مسلم اکثریتی علاقوں میں بھیک مانگنے میں مصروف ہوجاتےہیں۔

کیا فقیر بھیس بدلتے ہیں؟ متعلقہ تصویر

By

Published : May 16, 2019, 11:49 AM IST

ان بھکاری کا خیال ہے کہ رمضان المبارک میں آمدنی زیادہ ہوتی ہے، لیکن مسلمان بھیکاریوں کو ہی عوام صدقہ دیتی ہے۔ ایسے میں ان ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والی بیشتر بھیکاری اب مسلمانوں کی شکل اختیارکرکے بھیک مانگتے ہیں۔

کیا فقیر بھیس بدلتے ہیں؟ متعلقہ ویڈیو

میرٹھ کے گھنٹہ گھر پر کچھ بھیکاریوں نے بات چیت میں کہا وہ مختلف ریاستوں میں بھیک مانگنے کی غرض سے جاتے ہیں جس میں مذہبی مقامات کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔ ان لوگوں نے اپنا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا کہ رمضان میں بہت نئے بھیکاری ہوتے ہیں اور مذہب کے بنیاد پر بھیک مانگتے ہیں۔

وہیں مسلم کمیونٹی میں اس کے خلاف ناراضگی بھی پائی جارہی ہے۔ مسلمانوں کا کہنا ہے کہ یہ مذہب کے بدنامی کا سبب ہے اگر یہ لوگ اپنے ہی مذہبی طور طریقے پر رہ کر بھیک مانگتے تو اسے کوئی حرج نہیں اور لوگ منع بھی نہیں کرتے ہیں۔

بھارت میں عوام کے سامنے بھیکاریوں کے دن بدن اہم مسئلے بنتے جا رہے ہیں ہر شہر گلی کوچہ چوراہے اور مذہبی مقامات پر دو چار بھیک مانگنے والے نظر آجاتے ہیں۔ اس مسئلے کے حل کے لیے قوانین بھی ہے 1973 ایکٹ کے تحت بھیک مانگنے والا سزا کا مستحق ہوگا اور سماجی انصاف کے تحت اسے ہنر مند بنا کر صحیح زندگی گزارنے پر مجبور کرنا ہے۔ لیکن پولیس انتظامیہ ان پر کاروائی کرنے سے کیوں ڈر رہی ہے یہ اہم سوال ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details