اردو

urdu

By

Published : Apr 30, 2022, 11:36 AM IST

ETV Bharat / state

Beaten and Tortured Seller to Death for Asking for Money: پیسے مانگنے پر شکنجی فروش کو پیٹ پیٹ کر مار ڈالا

غازی آباد میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے انسانیت کو تار تار کردیا ہے۔ کھانے پینے کے بعد بل کی ادائیگی کے لیے پیسے مانگنے پر ایک دکاندار کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ Beaten and Tortured Seller to Death for Asking for Money

پیسے مانگنے پر شکنجی فروش کو پیٹ پیٹ کر مار ڈالا
پیسے مانگنے پر شکنجی فروش کو پیٹ پیٹ کر مار ڈالا


غازی آباد:نوئیڈا کے پب جیسا واقعہ غازی آباد میں پیش آیا ہے۔ نندگرام تھانہ علاقہ میں ہنڈن ریور میٹرو اسٹیشن کے قریب تین نوجوانوں نے شکنجی پی اور پیسے مانگنے پر دکاندار کی اس قدر پٹائی کی کہ اس کی اسپتال میں موت ہوگئی۔ پولیس نے اس معاملے میں ای رکشہ ڈرائیور سمیت تین لوگوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا ہے۔ Beaten and Tortured Seller to Death for Asking for Money

پیسے مانگنے پر شکنجی فروش کو پیٹ پیٹ کر مار ڈالا
موہن نگر کے ارتھلا کا رہنے والا گورو کشیپ نام کا ایک شخص شکنجی-جلجیرا کی ریہڑی ہنڈن ریور میٹرو اسٹیشن کے قریب لگاتا ہے۔ ای کشہ ڈرائیور بابی دو نوجوانوں کے ساتھ وہاں آیا اور تینوں نے شکنجی پی۔ جب گورو نے پیسے مانگے تو تینوں نے اسے اینٹ اور لوہے کی سلاخ سے مارا۔ وہ گورو کو نیم مردہ پھینک کر فرار ہو گئے۔ زخمی کو قریبی اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا، جہاں آج صبح اس کی موت ہوگئی۔ اس معاملے میں گورو کی بیوی جیوتی نے تھانہ نندگرام میں قاتلانہ حملے کا کیس درج کرایا تھا، جسے اب قتل میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔
پیسے مانگنے پر شکنجی فروش کو پیٹ پیٹ کر مار ڈالا

یہ بھی پڑھیں:


گورو سے تھوڑے فاصلے پر شکنجی لگانے والے ایک شخص نے بتایا کہ تینوں نوجوانوں نے پہلے شکنجی پیا اور کوئی رقم ادا کیے بغیر جانے لگے۔ گورو نے احتجاج کیا تو ملزم نے پہلے اس کے سر میں لوہے کی راڈ اور پھر اینٹ ماری۔ ملزم گورو کو مردہ سمجھ کر فرار ہو گئے۔ دوسری جانب ڈاکٹروں نے بتایا کہ سر پر شدید چوٹوں کی وجہ سے گورو کومے جیسی حالت میں چلا گیا تھا۔ اس کے سر سے بہت خون بہہ رہا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details