اردو

urdu

ETV Bharat / state

Smugglers House Demolishes In Bareilly: بی ڈی اے نے اسمگلروں کے گھر کی عمارت مسمار کی - یو پی میں اسمگلروں کے خلاف مسلسل کارروائی

اتر پردیش حکومت ان دنوں اسمگلروں کے خلاف مسلسل کارروائی کر رہی ہے۔ بریلی میں بریلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی بی ڈی اے نے مشہور اسمگلر عثمان علی کے بیٹے فیضان رضا عرف راجہ بابو کے مکان کو مسمار کر دیا ہے. یہ مکان بی ڈی اے سے بغیر نقشہ پاس کرائے تعمیر کیا گیا تھا، فیضان کا مکان بریلی شہر کی آنند بہار کالونی میں واقع تھا۔ Smugglers House Demolishes In Bareilly

بی ڈی اے نے اسمگلروں کے گھر کی عمارت مسمار کی
بی ڈی اے نے اسمگلروں کے گھر کی عمارت مسمار کی

By

Published : Feb 19, 2022, 10:58 PM IST

بریلی کے مشہور اسمگلر عثمان اور اُس کے بیٹے کو پولیس نے گرفتار کرکے کچھ ماہ قبل جیل بھیج دیا تھا، اب دونوں کی جائداد پر بی ڈی اے نے کارروائی کی ہے۔ آج شہر کی آنند بہار کالونی میں بی ڈی اے کی ٹیم پولیس فورس کے ساتھ پہنچی، بی ڈی اے نے بُلڈوزر چلاکر مکان کو مسمار کر دیا۔ گھر میں اُس وقت کوئی موجود نہیں تھا۔Smugglers House Demolishes In Bareilly

بی ڈی اے نے اسمگلروں کے گھر کی عمارت مسمار کی

بریلی کے سینئر سپرینٹینڈنٹ آف پولیس ایس ایس پی روہِت سنگھ سجوان نے کہا کہ ضلع کے فتح گنج مغربی میں اسمگلر عثمان اور اُس کے بیٹے فیضان کے خلاف درجنوں مقدمہ درج ہیں۔ اہم بات یہ ہے اسمگلنگ کے معاملے میں عثمان کی اہلیہ ریحانہ بی کے خلاف بھی این ڈی پی ایس ایکٹ میں متعدد مقدمے درج ہیں۔ ریحانہ بی بھی گزشتہ کئی ماہ سے جیل میں بند ہیں۔

پولیس اب تک عثمان کی کئی عمارتوں پر بُلڈوزر چلاکر مسمار کر چکی ہے۔

پولیس نے عثمان کے رشتہ داروں کی جائداد کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ تمام رشتہ داروں سے رابطے اور تعلقات کے علاوہ اُن کے ساتھ کاروباری لین دین کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ اسی سلسلہ میں آج آنند بہار کالونی میں واقع عثمان کے بیٹے فیضان کا مکان بھی مسمار کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details