اردو

urdu

ETV Bharat / state

باغپت تصادم میں باوریا گروہ کا سرغنہ ہلاک

باغپت کے كھیكڑا علاقے میں ہوئے ایک پولیس تصادم میں سرغنہ اور 25 ہزار روپے کا انعامی بدمعاش ہلاک کردیا گیا۔

By

Published : Jul 25, 2019, 12:40 PM IST

باغپت تصادم میں باوریا گروہ کا سرغنہ ہلاک

ریاست اترپردیش میں ضلع باغپت کے كھیكڑا علاقے میں آج صبح ہوئے پولیس تصادم میں باوریا گروہ کے مفرور سرغنہ اور 25 ہزار روپے کے انعامی بدمعاش سندیپ مارا گرایا گیا۔

خیال رہے کہ اس کی اطلاع پولیس سپرنٹنڈنٹ شیلیش پانڈے نے دی ہے۔

شیلیش پانڈے نے بتایا کہ بدھ کے روز ہوئے تصادم کے بعد كھیکڑا پولیس مباركپور علاقے میں مفرور بدمعاشوں کی تلاش میں گشت پر تھی، اسی دوران مفرور بدمعاش سندیپ باوریا یا کا سامنا ہوگیا۔

خود کو پولیس سے گِھیر ا دیکھ کر سندیپ نے پولیس پر گولی چلائی اور فرار ہونے کی کوشش کرنے لگا، جب پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کی تو وہ زخمی ہو گیا۔

فائرنگ میں زخمی ہونے کے بعد بدمعاش کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی موت ہوگئی۔

ہلاک شدہ سندیپ کے قبضے سے ہتھیار برآمد کیا گیا ہے، پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ سندیپ دہلی کا رہنے والا تھا اور اس کے خلاف قتل، لوٹ اور ڈکیتی وغیرہ کے 15 معاملات درج تھے، جس کی گرفتاری پر 25 ہزار روپے کا انعام کا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز ہوئے تصادم میں سندیپ کے تین ساتھی بلند شہر سے تعلق رکھنے والے ہاشم دین، اروند اور دہلی کا رہنے والے سنجے کمار زخمی ہو گئے، جنہیں گرفتار کیا گیا تھا، جبکہ سندیپ سمیت دو بدمعاش فرار ہو گئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details