اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: شادی خانہ پر اپنے اپنے اختیارات کی جنگ

اترپردیش کے شہر نوئیڈا کے گاؤں میں موجود شادی خانوں پر اپنے اپنے اختیارات کی کوشش جاری ہے۔ اس سلسلے میں اجلاس کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ شادی خانوں کے آپریشن سے متعلق تنازعہ حل کیا جاسکے۔

battle of one's own authority over the marriage hall in noida uttar pradesh
نوئیڈا میں شادی خانہ پر اپنے اپنے اختیارات کی جنگ

By

Published : Sep 25, 2020, 6:52 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا کے گاؤں پردھان سنگھٹن نوئیڈا اور ویلج ڈویلپمنٹ کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس گاؤں پردھان سنگھٹن نوئیڈا کی صدر ویملیش شرما کی رہائش گاہ پر ہوا، جس میں متفقہ طور پر نوئیڈا اتھارٹی کو زبردستی گاؤں کے شادی خانوں پر کنٹرول حاصل کرنے کی خواہش کو غیر آئینی قرار دیا گیا۔

نوئیڈا میں شادی خانہ پر اپنے اپنے اختیارات کی جنگ

نوئیڈا گرام پردھان سنگھٹن اور تمام علاقائی کمیٹیوں کے عہدیداروں نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ اگر نوئیڈا اتھارٹی نے 10 اکتوبر 2020 تک شادی خانوں کے آپریشن سے متعلق تنازعہ حل نہیں کیا تو اس کے بعد 12 اکتوبر 2020 کو نوئیڈا گرام پردھان سنگھٹن، ویلج کمیٹیاں، ولیج ڈویلپمنٹ تنظیمیں مشترکہ طور پر نوئیڈا اتھارٹی کے مرکزی دروازے پر پرامن طریقے سے بھوک ہڑتال پر بیٹھیں گی۔

نوئیڈا میں شادی خانہ پر اپنے اپنے اختیارات کی جنگ
نوئیڈا میں شادی خانہ پر اپنے اپنے اختیارات کی جنگ

نوئیڈا گرام پردھان سنگھٹن کی زیر صدارت آج کی میٹنگ میں ویملیش شرما ،گاؤں چلیرا مولچند سونی، کرتار آوانا گرام پردھان گیجھا، نریش اپادھیائے پردھان سلطان پور وغیرہ موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details