اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنیادی مسائل کی جانب توجہ مبذول کرانے کے لیے پیدل مارچ

شہریت ترمیمی قانون اور قومی شہری رجسٹر جیسے حسّاس امور پر ملک کی سیاست مرکوز ہوکر رہ گئی ہے لیکن اس کی آڑ میں بنیادی امور قومی دھارے سے دور ہوکر رہ گئے ہیں۔

ملک کے بنیادی مسائل کی جانب توجہ مبذول کرانے کے لیے پیدل مارچ
ملک کے بنیادی مسائل کی جانب توجہ مبذول کرانے کے لیے پیدل مارچ

By

Published : Jan 28, 2020, 8:54 AM IST

Updated : Feb 28, 2020, 6:01 AM IST

ملک کے بنیادی مسائل کی طرف توجہ مبذول کروانے کے لیے بریلی میں ایم جے پی روہیل کھنڈ یونیورسٹی میں طلباء یونین کے سابق صدر نے شہر کے مختلف راستوں پر پیدل مارچ کیا۔

ایم جے پی روہیل کھنڈ یونیورسٹی طلباء یونین کے سابق صدر کا پیدل مارچ ، ویڈیو

بریلی میں واقع ایم جے پی روہیلکھنڈ یونیورسٹی میں طلباء یونین کے سابق صدر شیو پرتاپ سنگھ یادو نے ملک کے بنیادی مسائل کی جانب توجہ مبذول کرانے کے مقصد سے پیدل مارچ نکالا۔

چونکہ ضلع میں دفعہ 144 نافذ ہے، لہذا طلباء کے گروپ کو ساتھ لیکر چلنے سے پرہیز کرتے ہوئے شیو پرتاپ سنگھ نے ہاتھوں میں ترنگا پرچم لے کر تنہا مارچ نکالا۔

تاہم یونین کے تمام طلباء اور کارکنان ان کے آس پاس بطور نگران کار چلتے رہے۔

شیو پرتاپ سنگھ کے ہاتھ میں ترنگا جھنڈا تھا اور اُنہوں نے مختلف نعرے لکھے ہوئے بینر کو اپنے بدن پر لٹکایا ہوا تھا جس پر بیروزگاری کا بڑھتا گراف، صحت محکمہ کے ناقص انتظامات، نامکمل ترقیاتی کام، بڑھتی افراط زر، گھٹتی ہوئی جی ڈی پی، تیل کی بڑھتی قیمتیں، بڑھتے ہوئے جرائم، سرمایہ داری کو فروغ، نجی شعبہ کو مسمار کرنے جیسے ضروری مسائل درج تھے۔

شیو پرتاپ سنگھ نے سب سے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر، سردار ولبھ بھائی پٹیل اور بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمے پر گل پوشی کی۔

اس موقع پر اُنہوں نے کہا کہ 'مرکزی حکومت سی اے اے ، این آر سی اور فرقہ وارانہ امور پر توجہ دے رہی ہے تاکہ تمام بنیادی مسائل سے عوام کی توجہ کا رخ موڑا جا سکے۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 6:01 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details