اردو

urdu

ETV Bharat / state

بریلی: وسیم رضوی کے خلاف علماء کی میٹنگ - وسیم رضوی کے خلاف ملک کے مسلمانوں میں شدید غصہ

شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی کے خلاف ملک کے مسلمانوں میں شدید غصہ پایا جارہا ہے۔ اس تعلق سے ضلع بریلی میں آل انڈیا رضا ایکشن کمیٹی نے علمائے کرام کی میٹنگ طلب کی جس میں حکومت سے وسیم رضوی کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔

بریلی: وسیم رضوی کے خلاف علماء کرام کا اجلاس
بریلی: وسیم رضوی کے خلاف علماء کرام کا اجلاس

By

Published : Mar 16, 2021, 10:56 AM IST

بریلی: شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی نے گزشتہ دنوں مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن کریم سے 26 آیات کو ہٹانے کے غرض سے سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی تھی جس کے بعد سے ملک کے مسلمانوں میں وسیم رضوی کے خلاف غم و غصہ ہے۔

اس تعلق سے گزشتہ روز ضلع بریلی میں آل انڈیا رضا ایکشن کمیٹی کی جانب علمائے کرام کا ایک اجلاس طلب کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں مفتیان کرام، مدرسوں کے اساتذہ اور مساجد کے ائمہ کرام نے شرکت کی۔

اس موقع پر رضا ایکشن کمیٹی کے قومی صدر مولانا افروز رضا قادری نے کہا کہ 'وسیم رضوی کے پیچھے کوئی فرقہ پرست طاقت ہوسکتی ہے۔'

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ 'اب ان کو بے نقاب کرنے کا وقت آگیا ہے، اس لئے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وسیم رضوی کے خلاف سخت کارروائی کرے نہیں تو ہر جگہ قرآن کانفرنس منعقد کی جائے گی۔'

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 17 مارچ کو رضا ایکشن کمیٹی اس مسئلے کو لے کر صدر جمہوریہ کے نام ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو ایک میمورنڈم پیش کرے گی۔

مولانا عدنان رضا قادری نے کہا کہ 'ملک میں امن قائم ہے لیکن وسیم رضوی جیسے لوگ ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ جسے کسی بھی حالت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details