اتر پردیش کے بارہ بنکی میں سنیچر کو لوک نائک جے پرکاش نارائن کے ذریعہ اعلان کیے گئے یوم مکمل انقلاب کے موقع پر "موجودہ دور میں مکمل انقلاب" کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں مقررین نے آج کے روز کی تاریخ اور موجودہ دور میں مکمل انقلاب کی اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
گاندھی جینتی سمارو ٹرسٹ کی جانب سے سیول لائن واقع گاندھی بھون میں ہوئے اس سیمینار کی صدارت لوک تنتر سینانی کلیان سمیتی کے صدر رام سیوک یادو نے کی۔