واضح رہے کہ 23 مئی کی صبح لونی کٹرہ تھانہ حلقہ کے منجھوپور گاؤں میں ایک کھیت سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی تھی۔ لاش کی شناخت رائے بریلی ضلع کے شیوگڑھ تھانہ حلقے کے گاؤں بہوداکلا کے وید پرکاش کے طور پر ہوئی تھی. وید پرکاش کی لاش پر گولی لگنے کے نشانات تھے.
بارہ بنکی: قتل کے ملزین پولیس کی گرفت میں - barahbanki crime news
ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے تھانہ لونی کٹرہ حلقے میں گزشتہ 23 مئی کو ہوئے وید پرکاش کے قتل کا پولیس نے انکشاف کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وید پرکاش کا قتل پیسوں کے لین دین کی وجہ سے کیا گیا تھا۔ پولیس نے اس واردات کے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ابھی ایک ملزم فرار ہے۔
ہلاک شدہ کے اہل خانہ نے اس معاملے میں رائے بریلی ضلع کے تین افراد کو نامزد کیا تھا۔ پولیس نے اس معاملے میں مستعدی دکھاتے ہوئے امن ورما، اور دلیپ کمار راوت کو گرفتار کر لیا ہے. پولیس نے ان کے پاس سے قتل کے چند آلات بھی برآمد کئےہیں۔
پولیس کے مطابق ہلاک شدہ وید پرکاش پیسہ ادا کرنے سے قاصر تھا ۔ اس پر دلیپ کمار راوت نے 22 مئی کی شب وید پرکاش کو کھیت میں بلایا اور شراب پلائی. اس کے بعد دلیپ، امن اور تیسرے شخص نے ہتھوڑی، و دیگر آلات سے وار کئے. اس کے بعد اس کے سر میں گولی مار دی۔