اردو

urdu

By

Published : Apr 16, 2020, 10:41 AM IST

ETV Bharat / state

بارہ بنکی : گیہوں خریداری کا آغاز، کسانوں سے سماجی فاصلے بنائے رکھنے کی اپیل

ریاست اترپردیش کے تمام اضلاع میں کسانوں سے گیہوں خریداری کا آغاز ہو چکا ہے ۔ کسان اپنا گیہوں لے کر خریداری مراکز پر جا کر اپنا گیہوں فروخت کر رہے ہیں۔ انتظامیہ نے کسانوں سے اپیل کی ہے کہ خریداری مراکز پر سماجی فاصلے بنائے رکھیں۔ اور مرکز پر کسان کثیر تعداد میں جمع نہ ہوں۔

گیہوں خریداری کا آغاز
گیہوں خریداری کا آغاز



اترپردیش کے تمام اضلاع سمیت ضلع بارہ بنکی میں ان دنوں گیہوں کی فصل تیار ہو گئی ۔ لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے کسان اپنا گیہوں فروخت نہیں کر پا رہے تھے۔

کسانوں سے سماجی فاصلے بنائے رکھنے کی اپیل

بدھ سے حکومتی کی جانب سے خریداری مراکز پر گیہوں کی خرید کرنے کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس سے کسانوں کو راحت ملنے کی امید ہے۔ گیہوں خرید نےکے آغاز کے ساتھ ہی انتظامیہ کے سامنے سماجی فاصلے قائم رکھنے کا چیلینج ہے اسلئے انتظامیہ نے کسانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ خریداری مرکز پر کثیر تعداد میں جمع نہ ہوں۔

ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر آدرش سنگھ نے بتایا کہ کسانوں کی رقم سیدھے ان کے کھاتوں میں بھیجی جائے گی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details