چیف میڈکل افسر وائی کے ایس چوہان کی قیادت میں زندگی فاؤنڈیشن کے تمام اراکین نے رفیع احمد قدوائی میموریل ضلع زنانہ ہسپتال میں تمام مریضوں کو پھل تقسیم کیے۔
بارہ بنکی: زندگی فاؤنڈیشن کی جانب سے مریضوں میں پھل تقسیم - بارہ بنکی ای ٹی وی بھارت خبر
اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی کی سماجی تنظیم زندگی فاؤنڈیشن کی جانب سے ضلع کے زنانہ اسپتال میں مریضوں کے درمیان پھل تقسیم کئے گئے۔ زندگی فاؤنڈیشن گزشتہ 6 برسوں سے ہر ماہ کی 10 تاریخ کو مریضوں میں پھل تقسیم کرتی آ رہی ہے۔ یہ سلسلہ کووڈ-19 کے دور کے بعد ایک بار پھر سے شروع کیا گیا ہے۔
اس موقع پر زندگی فاؤنڈیشن کے صدر زہیر انجم خاں نے کہا کہ پھل تقسیم کرنے کے پیچھے ان کا مقصد دور دراز سے آنے والے مریضوں کی مدد کرناہے۔ ان کی کوشش ہے کہ ماہ میں کم از کم ایک روز ہی سہی لیکن اس طرح سے مریضوں کی مدد کی جائے۔ انہوں نے کہا اس کام میں ان کے تمام ساتھی شروع سے پیش پیش رہے ہیں۔
اد موقع پر محمان خصوصی سی ایم او وائی کے ایس چوہان نے کہا کہ اس قسم کے عوامی تعاون سے محکمہ کو کافی قوت حاصل ہوتی ہے۔ اس لئے اس قسم کے تعاون کے لئے وہ ہمیشہ خواہش مند رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زندگی فاؤنڈیشن کے علاوہ بھی وہ مختلف طریقوں سے عوامی تعاون حاصل کر رہے ہیں۔