اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: پوستا اور افیم کی کاشت کےلیے لائسینس دینےکا عمل جاری

یہ پہلا موقع ہے جس میں کسان خود افیم نہیں نکالیں گے۔ بلکہ حکومت کسانوں سے ڈوڈا خرید کر اس میں سے خود لائف سیونگ ڈرگس نکالے گی۔

By

Published : Oct 29, 2021, 9:29 PM IST

بارہ بنکی: پوستا اور افیم کی کاشت کےلیے لائسینس دینےکا عمل جاری
بارہ بنکی: پوستا اور افیم کی کاشت کےلیے لائسینس دینےکا عمل جاری

دنیا بھر میں پوستا اور افیم کی کاشت کے لئے مشہور ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی ضلع میں پوستا کسانوں کو نئی فصل پالیسی کے تحت لائسینس دینےکا عمل جاری ہے۔

بارہ بنکی: پوستا اور افیم کی کاشت کےلیے لائسینس دینےکا عمل جاری

یہ پہلا موقع ہے جب پوستا کسانوں کو ایسے لائسینس جاری کئے جائیں گے۔ جس میں کسان خود افیم نہیں نکالیں گے۔ بلکہ حکومت کسانوں سے ڈوڈا خرید کر اس میں سے خود لائیف سیونگ ڈرگس نکالے گی۔

بارہ بنکی کے ستیہ پریمی نگر واقع افیم دفتر میں لائسینس جاری کرنے کا عمل 20 اکتوبر سے جاری ہے۔ ہر روز 200 کسانوں کو بلایا جا رہا ہے۔ یہ عمل 30 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ پہلی دفعہ پوستا کاشت کے لئے دو قسم کے لائسینس جاری کئے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت بننے پر کسانوں کی بہبود کیلئے کام کیا جائے گا: چودھری جینت سنگھ

لائسینس صرف انہیں کسانوں کو جاری کئے جا رہے جن کی افیم میں گزشتہ برس مارفین کا اوسط 2.2 رہا تھا۔ اس کے علاوہ جن پوستا کسانوں کی افیم میں مارفین کا اوست 2.2 سے کم اور 3.7 سے زیادہ تھا، انہیں پاپی اسٹرا لائیسینس جاری کئے جائیں گے۔

پاپی اسٹرا لائسینس میں کسان خود چیرا لگاکر افیم نہیں نکال سکیں گے۔ حکومت ان سے ڈوڈا خریدے گی۔ اور وہ اس سے خود لائیف سیونگ ڈرگس نکالے گی۔

واضح رہے کہ اب تک کسان خود اپنے ہاتھ سے چیرا لگاکر افیم نکالتا تھا اور اس افیم کو کسان حکومت کو فروخت کرتے تھے۔ لیکن نئی ٹیکنالوجی آنے کے بعد حکومت نے پہلی دفعہ یہ عمل شروع کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details