روس۔ یوکرین کے درمیان جنگ زوروں پر ہے۔ یوکرین پر روسی فوجی حملوں کی ویڈیوز اور تصاویر منظر عام پر آرہی ہیں۔ جس سے وہاں کی صورتحال کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ اس سب کے علاوہ یوکرین میں حصول تعلیم کے لیے گئے بھارتی طلباء وطالبات کے پھنسے ہونے کی خبریں بھی منظر عام پر آئی تھیں۔ چند طلباء نے ویڈیوز بناکر بھارتی حکومت سے مدد کی اپیل کی تھی۔ جس کے بعد حکومت نے ان طلباء کی واپسی کے لئے اقدام اٹھائے۔
ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی کے رہنے والے پرکھر سنگھ صحیح سلامت یوکرین سے اپنے گھر لوٹ آئے۔ انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں یوکرین سے واپسی کے دوران پیش آنے والی مشکلات اور یوکرین کے حالات پر روشنی ڈالی۔ Student Prakhar Singh Arrives in India from Ukraine
واضح ر ہے کہ بارہ بنکی کے ایکتا کالونی کے ساکن پرکھر سنگھ یوکرین کے خارکیو کی ایک میڈکل یونیورسٹی میں ایم بی بی ایس کے طالب علم ہیں۔