اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: سماج وادی پارٹی نے دوستانہ کرکٹ میچ کھیلا

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی ضلع میں بدھ کے روز سماج وادی پارٹی کے کارکنان نے آپس میں دوستانہ کرکٹ میچ کھیلا۔ سماج وادی تنظیم 11 اور سماج وادی یوتھ 11 کے درمیان ہوئے اس میچ میں پارٹی کارکنان کے ساتھ تمام عہدے داران نے بھی میچ کا لطف لیا۔ اس کرکٹ میچ کے ساتھ ہی ایس پی نے ضلع میں 2022 کے اسمبلی انتخابات کے لئے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔

barabanki: samajwadi party started preparation for 2022 by playing cricket
بارہ بنکی: کرکٹ کھیل کر سماجوادی پارٹی نے 2022 کی تیاریوں کا کیا آغاز

By

Published : Feb 3, 2021, 7:09 PM IST

بارہ بنکی کے کے ڈی سنگھ بابو اسٹیڈیم میں ہوئے دوستانہ میچ میں سماج وادی تنظیم 11 نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں سماج وادی یوتھ 11 کے سامنے 119 رن کا ٹارگیٹ رکھا۔

جواب میں سماج وادی یوتھ 11 نے طوفانی بلے بازی کرتے ہوئے 10 اوور میں ہی 9 وکٹ سے میچ جیت لیے۔ پورے میچ کے دوران پارٹی کے تمام رہنما اسٹیڈیم میں موجود رہے اور کرکٹ میچ کا لطف لیا۔

دیکھیں ویڈیو

میچ کے بعد دونوں ٹیموں کو ٹرافی کے ساتھ مین آف دی میچ سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ تمام 22 کھلاڑیوں کو سائیکل تقسیم کی گئی تاکہ ایس پی کارکنان 2022 کی تیاریوں میں لگ کر قومی صدر اکھلیش یادو کے 22 میں بائیسکل کے نعرے کو عملی جامہ پہنا سکیں۔

مزید پڑھیں:

ایودھیا: مسجد کے لیے منظور اراضی کے خلاف عرضی دائر

اس میچ کے ذریعہ ایس پی نے ضلع میں 2022 کے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا آغاز تو کر دیا ہے، لیکن سر پر کھڑے پنچایت انتخابات کے لئے وہ کس قدر تیار ہے، اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ پورے میچ میں ہوئی تقریر کے دوران اس بابت کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details