پولیس سپرنٹنڈنٹ یمونا پرساد نے بتایا کہ دریا آباد حلقے کے میاگنج گاؤں سے کووڈ۔19 کے دور میں کئے گئے چالان چھڑانے کے نام پر خود کو پولیس کا ملازم بتاکر لوگوں کو ٹھگنے والے شیام بابو آور آکاش ورما کو گرفتار کیا ہے۔
یہ لوگ لاک ڈاؤن میں کئے گئے چالان کو کم قیمتوں پر چھڑانے کے نام پر لوگوں سے ای پاس مشین سے تھمب امپریشن لیتے تھے، اور پھر جن سیوا کیندر پر سیٹنگ کر کے ان کے بینک کھاتوں سے روپئے نکال لیا کرتے تھے۔
یہ گروہ بارہ بنکی اور اس کے آس پاس کے اضلاع میں اس قسم کی واردات کر چکے ہیں۔ ان میں سے شیام بابو بینک ملازم بھی رہ چکا ہے، جبکہ آکاش ورما جن سیوا کیندر بھی چلاتا ہے۔