ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں قومی یوم رائے دہندہ منایا گیا جس میں ضلع مسجٹریٹ کے علاوہ دیگر افسران نے شرکت کی۔
قومی یوم رائے دہندہ، ویڈیو اس موقع پر سویپ کی جانب سے کے ڈی سنگھ بابو اسٹیڈیم میں مختلف پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء اور سویپ کے فنکاروں نے ثقافتی پروگرامس کے ذریعے لوگوں کو حق رائے دہی کے تئیں بیدار کیا۔
ضلع مجسٹریٹ آدرش سنگھ کی صدارت میں ہوئی اس تقریب میں ڈی ایم نے اسٹیڈیم میں موجود طلباء کو حق رائے دہی کرنے کا حلف دلایا۔
اس کے بعد سویپ اور مختلف اسکولوں کے طلباء نے رنگا رنگ پروگرام پیش کئے۔
اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ نے بہتر کام کرنے والے بی ایل او کو بھی اعزاز سے سرفراز کیا گیا جبکہ پروگرام کے آخر میں وہاں موجود 6 ہزار طلباء نے انسانی زنجیر بھی بنائی۔