اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی مسجد معاملہ: اعلی افسران کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ - اترپردیش کی خبریں

مراداباد سے رکن پارلیمان اور سنی سینٹرل وقف بورڈ کہ رکن ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات چیت کرتے ہوئے کہاجس طرح سے ضلع بارہ بنکی کے رام سہنے گھاٹ میں تقریبا سو سال پرانی مسجد کو ضلع انتظامیہ نے شہید کردیا ہے۔ اس مجرمانہ اقدام میں ملوث اعلی افسران کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہیے۔

بارہ بنکی مسجد معاملہ: اعلی افسران کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ
بارہ بنکی مسجد معاملہ: اعلی افسران کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ

By

Published : May 25, 2021, 4:28 AM IST

ابھی حال ہی کے دنوں میں ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے رام سہنے گھاٹ میں تحصیل میدان میں موجود غریب نواز مسجد کو ضلع انتظامیہ نےغیر قانونی تعمیر قرار دیکر بلڈوزر سے گرا دیا۔

بارہ بنکی مسجد معاملہ: اعلی افسران کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ

اس معاملےمیں ریاست اترپردیش کے مراداباد سے رکن پارلیمان اور سنی سینٹرل وقف بورڈ کہ رکن ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات چیت کرتے ہوئے کہاجس طرح سے ضلع بارہ بنکی کے رام سہنے گھاٹ میں تقریبا سو سال پرانی مسجد کو ضلع انتظامیہ نے شہید کردیا ہے۔ اس مجرمانہ اقدام میں ملوث اعلی افسران کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہیے۔

ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے کہا کہ اس طرح کے لوگ ملک کا ماحول بگاڑنا چاہتے ہیں۔ ایسے لوگوں پر،وطن کے غدار ہونےکا مقدمہ درج ہونا چاہیے۔ انھوں نے سوال کیا کہ اگرکسی مسجد یا درگاہ کے پاس کاغذات نہیں ہے تو کیا یہ لوگ غیر قانونی مانتے ہوئے اسے شہید کر دیں گے۔؟

رکن پارلیمان ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے بتایا کہ ان کی اترپردیس سنی سینٹرل وقف بورڈ کے صدر سے بات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ اس اقدام کے خلاف عدالت جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details