اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: لاک ڈاؤن کی وجہ سے گیہوں کی خریداری متاثر - اتر پردیش

کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں جاری لاک ڈاؤن سے بارہ بنکی کے گیہوں خریدی مراکز سنسان نظر آرہے ہیں اور گیہوں کی خریدی نہیں ہو رہی ہے۔

گیہوں کی خریدی متاثر
گیہوں کی خریدی متاثر

By

Published : Apr 27, 2020, 8:33 PM IST

ریاست اتر پردیش کے شہر بارہ بنکی میں حکومتی گیہوں خرید پر لاک ڈاؤن، خراب موسم اور کم پیداوار کا اثر واضح طور پر دیکھا جا رہا ہے، 12 روز ہونے کے باوجود گیہوں کی خریداری میں کوئی تیزی نہیں آئی ہے اور اب تک محض 3.62 فیصدی گیہوں ہی فروخت ہوا ہے۔

گیہوں کی خریدی متاثر، ویڈیو

جبکہ گیہوں کی خریداری مرکز پر چند کسان ہی اپنا گیہوں فروخت کرتے آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بارہ بنکی میں 5 حکومتی ایجینسیوں کی جانب سے گیہوں خریدی کے 50 مراکز قائم کئے گئے ہیں اور ایک لاکھ 1500 میٹرک ٹن گیہوں فروختگی کا ٹارگیٹ متعین کیا گیا ہے۔

ضلع میں 15 اپریل سے گیہوں خریدی کا یہ کام شروع کیا گیا ہے لیکن طئے شدہ ٹارگیٹ کے مطابق محض 3.62 فیصد گیہوں ہی خریدا جا سکا ہے اس کی وجہ الگ الگ ہیں، پہلی وجہ یہ کہ گیہوں کی پیداوار ہوئی ہے، بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے اس مرتبہ گیہوں کی پیداور اتنی نہیں ہوئی کہ کسان اپنا گیہوں فروخت کر سکیں، اس کے علاوہ مسلسل موسم کا بدلا مزاج بھی گیہوں خرید کی رفتار میں رکاوٹ نما ہوا ہے کیوں کہ موسم کی وجہ سے گیہوں کی فصل تیار ہونے میں تاخیر ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ زیادہ اثر لاک ڈاؤن کا ہے اور اس کی وجہ کسان مراکز تک پہنچ نہیں پا رہے ہیں۔

حیران کن بات یہ ہے کہ کچھ کسانوں کو ابھی پتہ تک نہیں چلا ہے کہ گیہوں خرید مرکز شروع ہو گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details