اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر ہوگا مقدمہ

ایس پی اروند چترویدی نے الیکٹرانک میڈیا کے لئے جاری کئے گئے بیان میں بتایا ہے کہ'لاک ڈاؤن کے پہلے دن اس کی خلاف ورزی کرنے پر 194 گاڑیوں کا چالان کیا گیا ہے. ان میں سے 10 گاڑیوں کو سیز بھی کیا گیا ہے۔'

بارہ بنکی: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر ہوگا مقدمہ
بارہ بنکی: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر ہوگا مقدمہ

By

Published : Mar 25, 2020, 10:49 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت ہدایت دی ہے۔

پولیس سپریٹینڈنٹ نے واضح طور پر کہا کہ 'لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا جائے۔ بدھ کو لاک ڈاؤن کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی کی گئی ہے.

پولیس نے لاک ڈاؤن پر عمل کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔

ایس پی اروند چترویدی نے الیکٹرانک میڈیا کے لئے جاری کئے گئے بیان میں بتایا ہے کہ 'لاک ڈاؤن کے پہلے دن اس کی خلاف ورزی کرنے پر 194 گاڑیوں کا چالان کیا گیا ہے. ان میں سے 10 گاڑیوں کو سیز بھی کیا گیا ہے۔

انہوں نے ہدایت دی ہے کہ 'لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کاروائی ضرور کی جائے گ۔

انہوں نے کہا کہ 'اگر کوئی اجتماعی طور پر اکٹھا ہو کر گھروں سے باہر نکلنے کی کوشش کرتا ہے تو ان پر سنجیدہ دفعات کے تحت مقدمہ تک درج کیا جائے گا۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details